سپریم کورٹ نے سکھر پریس کلب کو کھولنے کا حکم دے دیا

ویب ڈیسک : بدھ 15مئی 2019
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سکھر پریس کلب کو کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔سپریم کورٹ میں سکھر پریس کلب کو سیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بنچ نے کی ۔
عدالت نے حکم دیاکہ سکھر پریس کلب کا قبضہ فوری طور پر ممبران کو دیا جائے اور پریس کلب کے لیے متبادل جگہ کا مناسب حل آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔قائم مقام چیف جسٹس ،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدالت نے سکھر پریس کلب کے صحافیوں کو سڑک پر بٹھانے کا نہیں کہا تھا۔میونسپل کمشنر سکھر نے عدالت کو بتایا کہ پریس کلب کو ہائیکورٹ کے فیصلے پر خالی کرایا گیا۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا انسانوں کے ساتھ سلوک کرنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ کس کے حکم کے تحت صحافیوں کو پریس کلب سے باہر نکالا گیا؟سپریم کورٹ نے پریس کلب کے لیے مناسب متبادل جگہ دینے کا حکم دیا تھا۔ ہم کس معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں ایسے کام ہونے لگے ہیں۔کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی ۔یاد رہے 26اپریل کو سکھر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے سکھر پریس کلب کی عمار ت کو سیل کردیا گیاتھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے