پنجاب یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرامز بند

ویب ڈیسک : بدھ 15مئی 2019

لاہور : ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پنجاب یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرامز بند کرا دیے، زیر تعلیم سکالرز کو بروقت ڈگریاں مکمل نہ کرانے پر ایچ ای سی نے پنجاب یونیورسٹی میں 27 پی ایچ ڈی اور 33 ایم فل ڈگری پروگرامز بند کرائے۔
ایچ ای سی کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی کی رپورٹ کی بنیاد پر پنجاب یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگریوں میں مزید داخلے بند کر دیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان سرور خان کی سربراہی میں پنجاب یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگریوں کا جائزہ لیا گیا۔ شعبوں کے سربراہان کی جانب سے سکالرز کی درست معلومات فراہم نہ کرنے، مطلوبہ فیکلٹی کی سہولیات نہ ہونے اور زیرتعلیم طلباء کی ڈگریاں بروقت مکمل نہ کرانے پر کارروائی کی گئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے