گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے متعدد یونٹس کی مرمت مکمل، بجلی بحال

اپ ڈیٹ،15مئی 2019

گڈو،صادق آباد،رحیم یارخان: (قافلہ نیوز) طوفان اور بارش سے متاثرہ گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے متعدد یونٹس کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں کو بجلی کی سپلائی چھ گھنٹے بعد بحال کر دی گئی۔
تاہم سندھ سے بلوچستان جانے والی ٹرانسمیشن لائن کے گرنے والے دو ٹاورز تاحال مرمت نہیں ہو سکے ہیں۔
گڈو تھرمل پاور کے یونٹ پانچ، آٹھ، نو، دس، چودہ، پندرہ اور سولہ کی بحالی سے سات سو پچاس میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گئی ہے۔ رحیم یار خان، ڈیرہ اللہ یار، گھوٹکی، کشمور، شکار پور، جیکب آباد اور صحبت پور میں بجلی بحال ہونے پر شدید گرمی میں پریشان حال شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
گزشتہ شب آندھی اور بارش کے باعث گڈو تھرمل پاور پلانٹ غیر فعال ہو گیا تھا۔ گیس کی کمی سے سات سو سینتالیس میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے یونٹ بھی صبح کے وقت ٹرپ کر گئے۔ جس سے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی تھی۔
طوفانی ہواؤں سے سندھ سے بلوچستان جانے والی ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز بھی گر گئے تھے۔ صحبت پور گرڈ سٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے 11 کے وی خیر دین، سٹی، شاہی واہ، 33 کے وی، جیانی، خیرپور اور میر ہزار خان فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ ترجمان کیسکو کے مطابق متاثرہ ٹاورز کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے