لاہور پریس کلب کے لیڈیزروم کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح

ویب ڈیسک | بدھ 15مئی 2019


لاہور پریس کلب کے لیڈیزروم کی تزئین و آرائش مکمل ہوگئی جس کے بعد لیڈیز روم کو خواتین ممبرز کے لیے باقاعدہ کھول دیا گیا ہے۔لیڈیزروم کے افتتاح کے موقع پر لاہور پریس کلب کی نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، خزانچی سالک نواز، سماجی کارکن مسز فقیر محمد، مسز زیبا احسان ناز، خواتین ممبرزعطیہ زیدی، فاخرہ تحریم، سمیعہ اعجاز، سعدیہ مقبول، روبینہ چوہان، ایشاع رشید، گنیلہ گل، صباءشیخ، لائف ممبر تنویر زیدی سمیت ممبران کی کثیرتعدادموجود تھی۔ لیڈیزروم کی بہترین تزئین و آرائش میںپینٹ،ماربل،روف فین، نئے فرنیچر ، اے سی، ٹی وی اور واش روم میں جدید سامان کی تنصیب کی گئی ہے۔لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد نے افتتاح کے موقع پر میڈم ناصرہ عتیق کی شاندارکاوش کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور مالی معاونت کرنے پر سماجی کارکن مسز فقیر محمد کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے