الحمراء آرٹس کونسل میں روح پرور محفل نعت

صبح صادق| بدھ 15مئی 2019
قافلہ نیوز ڈاٹ کام،لاہور

لاہور:الحمرا آرٹس کونسل میں روح پرور محفل نعت کا انعقادکیا گیا۔محفل نعت میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان،الحمرا کے افسروں اور ملازمین نے شرکت کی۔محفل نعت میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے طلبہ اور طالبات نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہاۓ عقیدت پیش کئے۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ روزہ دل میں اللہ کا خوف اور تقوی پید ا کرتا ہے،رمضان کا مہینہ آپسی رنجشیں ختم کرنے کا موقع فراہم کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ رحمتوں کا خزینہ ہے،یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں اس ماہ میں نیکیاں سمیٹنے کا موقع مل رہا ہے۔اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر علی خان کی جانب سےافطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے