صادق آباد کا عسکری پارک روشنیوں سے جگمگا اٹھا

پارک میں نئی لائٹس نصب،ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

نامہ نگار|بدھ 15مئی 2019
قافلہ نیوز ڈاٹ کام،صادق آباد

صادق آباد کے عسکری پارک کو روشنیوں سے منور کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان جمیل احمد جمیل،ڈی پی او عمر فاروق سلامت،اسسٹنٹ کمشنر کاشف ڈوگر،سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ،پی ٹی آئی رہنما چودھری سجاد احمد وڑائچ اور ”ٹیم تبدیلی ہم سے“ کے کارکنوں نے عسکری پارک میں لگائی گئی لائٹس کا افتتاح کیا۔

انتظامیہ کی زیرنگرانی ٹیم تبدیلی کے ممبران نے عسکری پارک میں 20 ہائی وولٹ لائٹس نصب کی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں اے ایس پی صادق آباد ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن بگٹی،چیف آفیسر بلدیہ محمود علی،چوہدری ارشد سلطان وڑائچ،چوہدری ارشد وڑائچ،حاجی ظفر اقبال وینس،راناعالم شیر،ذیشان شانی،جاوید امتیاز، لینڈ انسپکٹر رانا زاہد رفیق،ذوالفقار سیفی،محمد وسیم اور ٹیم تبدیلی کے ارکان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ دو ہفتے میں صادق آباد میں بہتری آجائے گی۔سالانہ بجٹ میں صادق آباد کی تعمیر و ترقی کیلئے خطیر رقم خرچ کررہے ہیں ۔چوہدری سجاد وڑائچ ،اے سی کاشف ڈوگر، اے ایس پی حفیظ الرحمان صادق آباد کیلئے بہترین ٹیم ہیں۔انہوں نے ٹیم تبدیلی کے کام کو سراہا۔واضح رہے کہ صادق آباد کے شہریوں کی واحد تفریح گاہ عسکری پارک انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ویران ہوچکا تھا۔رات کے وقت لائٹس اور مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے فیملیز نے یہاں سیر و تفریح کے لیے آنا چھوڑ دیا تھاتاہم اب پارک کی بحالی کےلیے کئی اقدامات اٹھاۓ جارہے ہیں۔لائٹس کی تنصیب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے