پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک : 17مئی 2019
لاہور : پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ تمام سکولوں میں یکم جون سے 14 اگست تک چھٹیاں ہوں گی، مراد راس نے تعطیلات کا اعلان کیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے اساتذہ کے ٹرانسفر کے حوالے سے نیا سسٹم متعارف کروا دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹرانسفر پالیسی سے اساتذہ کو تبادلوں کے حوالے سے درپیش مسائل ختم ہو جائیں گے، ای ٹرانسفر پالیسی سے بدعنوانی کے عنصر کا بڑے پیمانے پر خاتمہ ہو گا۔ڈاکٹر مراد راس نے کہا ایک ایک ٹرانسفر کے لئے دس دس سفارشیں آیا کرتی تھیں، بہت جلد محکمہ تعلیم میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔وزیر برائے سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ای ٹرانسفر سے سفارش سسٹم ختم ہو رہا ہے۔ پہلے ٹرانسفر کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن ایک سال میں ہوتی تھی۔ ٹیچرز 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک کلرک مافیا کو رشوتیں دیتے تھے کہ ان کی فائلز آگے بھیج دو۔ای ٹرانسفر سے ٹیچرز کو ریلیف ملے گا۔ پہلے وہ دفتروں کے چکر لگاتے تھے اب صرف ایک کلک سے پوری ان کی انفارمیشن ان کے سامنے آجائے گی اور باآسانی ان کا ٹرانسفر ہوجائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے