قمرالزمان کائرہ کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ویب ڈیسک | جمعہ 17مئی 2019

گجرات: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی صدر قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر سیاستدان قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا اسامہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ اسامہ کائرہ گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھا۔
پولیس حکام کے مطابق اسامہ قائرہ کار نمبر بی ایس 447 پر سوار تھا اور گھر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گئی اور اسامہ کائرہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے