انگلینڈ سے شکست کے باوجود پاکستان نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زیادہ رنز اسکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

ویب ڈیسک : ہفتہ 18 مئی 2019
ناٹنگھم:پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں بقیہ دونوں میچوں میں سے کم اسکور کیا لکن اس کے باوجود ون ڈے کرکٹ میں تاریخ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
ناٹنگھم میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم کی سنچری اور فخر زمان کے ساتھ ساتھ محمد حفیظ کی نصف سنچری کے باوجود پاکستانی ٹیم اختتامی اوورز میں زیادہ تیز رفتاری سے رنز نہ بنا سکی اور گزشتہ میچوں کی نسبت کم اسکور کیا۔
پاکستان نے میچ میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340رنز بنائے لیکن بقیہ دو میچوں کی نسبت کم اسکور کے باوجود پاکستانی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
پاکستان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زیادہ رنز اسکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنائے، دوسرے میچ میں 9وکٹوں کے نقصان پر 359رنز بنائے جبکہ آج تیسرے میچ میں 7وکٹوں کے نقصان پر 340رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔
کرکٹ کی تاریخ میں آج تک کسی بھی ٹیم نے لگاتار تین میچوں میں 340یا اس سے زائد رنز لگاتار تین میچوں میں اسکور نہیں کیے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم پچھلے دونوں میچوں میں 350 سے زائد رنز بنا کر ہار گئی تھی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے