لاہور: آٹے کی پیٹی میں کھیلتے ہوئے ڈھکن بند ہونے سے 2 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک : 10مئی 2019
لاہور: لاہور کے علاقے ہنجروال میں گھر میں موجود آٹے کی پیٹی میں کھیلتے ہوئے ڈھکن بند ہونے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں صبح سویرے پیش آیا جہاں گھر میں کھیلتے ہوئے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 6 سالہ بہن بھائی کامران اور سائرہ آٹے کی پیٹی میں کھیل رہے تھے کہ ڈھکن بند ہو گیا جس سے دونوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے وقت گھر میں بچے اکیلے تھے جس کی وجہ سے کوئی انہیں پیٹی سے نہ نکال سکا۔ ورثا بچوں کی لاشوں کو لیکر آبائی علاقے ساہیوال کے لئے چلے گئے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے