بلاول اور مریم کے ملنے پر حیرت نہیں، یہ کرپٹ ٹولہ اکھٹا ہو رہا ہے، عمران خان

سارے چور اکٹھے ہونا چاہتے ہیں تاہم عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے

ویب ڈیسک : اتوار 19 مئی 2019
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے ملنے پر حیرت نہیں، یہ کرپٹ ٹولہ اکھٹا ہو رہا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر پر وزیر اعظم عمران خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حیرت نہیں ہونی چاہیے کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز افطاری پر ملنے جا رہے ہیں، ان دونوں نے ایک دوسرے کو کرپٹ کرپٹ کہا اور اب یہ کرپٹ ٹولہ اکھٹا ہو رہا ہے، سارے چور اکٹھے ہونا چاہتے ہیں تاہم عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے