بلدیاتی الیکشن، امیدواروں کے چنائو کا ٹاسک عبدالعلیم خان کے سپرد

ویب ڈیسک : 21مئی 2019
لاہور : پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں امیدواروں کے چناو کا ٹاسک ایک مرتبہ پھر عبدالعلیم خان کے سپرد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام اور امیدواروں کے چناو کا ٹاسک عبدالعلیم خان کے سپرد کردیا گیا ہے،عبدالعلیم ِخان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کروایں گے، امیدواروں کے چناؤ اور تیاریوں کا ٹاسک عبدالعلیم خان کے پاس ہوگا، بلدیاتی نظام کے تمام خدوخال اور بنیادی ڈھانچہ عبدالعلیم خان نے نیب گرفتاری سے قبل مرتب کیےتھے۔
ذرائع کاکہناتھاکہ علیم خان آئندہ چند روز میں دوبارہ متحرک ہونگے، پی ٹی آئی سابق سینئر وزیر بلدیاتی نظام کی تیاریوں کا چارچ سنبھالیں گے اور پنجاب بھر میں بلدیاتی نمائندوں کا جوڑ توڑ کریں گے، بلدیاتی نظام کو عملی سطح پر مرتب کرنے میں بھی رول ادا کریں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے