الحمرا میں تین روزہ ”خطاطی ورکشاپ“

حکومت آرٹ کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے:صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت

رپورٹ:صبح صادق
قافلہ نیوز ڈاٹ کام،لاہور

الحمرا میں تین روزہ ”خطاطی ورکشاپ“

 

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے افتتاح کیا

  • حکومت آرٹ کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت

  • اسلامی خطاطی ہماری ثقافت کی اساس ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا
  • ورکشاپ کا مقصد جدید اور روایتی خطاطی کے فن میں نئی روح پھونکنا ہے۔ اطہر علی خان


لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں فن خطاطی کے فروغ کے لئے تین روزہ ”خطاطی ورکشاپ“ کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری ”خطاطی ورکشاپ“ کی افتتاحی تقریب کے مہما ن خصوصی تھے۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا آرٹس کونسل جیسے اداروں کی کاوشوں کی بدولت اسلامی خطاطی کے فن میں پاکستان منفرد پہچان رکھتاہے،خطاطی کے فن کو نئی نسل تک منتقل کرنے کے لئے ورکشاپ کے انعقاد پر الحمرا انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے،خطاطی اسلامی ورثہ ہے جس کے تحفظ کے لئے اس پلیٹ فارم پر ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خطاطی سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد ورکشاپ میں حصہ لیتے دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت فن خطاطی کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرئے گی اور اس فن سے وابستہ افراد کے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرااطہر علی خان نے ”خطاطی ورکشاپ“کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ اسلامی خطاطی ہماری ثقافت کی اساس ہے،ورکشاپ کا مقصد جدید اور روایتی خطاطی کے فن میں نئی روح پھونکنا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ خطاطی قدیم فن ہے جس کے ذریعے انسان نے قلم اور رنگ کو سہارا بنا کر اپنے جذبات کی عکاسی کی ہے،اسلامی خطاطی مسلمانوں کی روحانی کیفیت کو کینوس پر بکھیرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ورکشاپ میں نامور خطا ط عرفان احمد خان، عمران سلطان اور شوکت منہاس تربیت فراہم کر رہے ہیں۔واضح رہے یہ ”خطاطی ورکشاپ“تین روز تک جاری رہے گی جس سے 70سے زائد خطاط استفادہ کر یں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے