ممتاز صحافی صاحبزادہ زابر سعید بدر کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

ویب ڈیسک | 21مئی 2019
لاہور: ممتاز صحافی،دانشور،محقق،تجزیہ کار اور ماہر ابلاغ عامہ صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر کو پاکستان رائٹرز گلڈ اور قلم فاؤنڈیشن انٹر نیشنل کی طرف سے ان کی صحافتی ادبی اور علمی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر علامہ ایاز ظہیر ہاشمی، ڈاکٹر سیدہ نور الصباح ہاشمی، دلاور بن بابر ،علامہ عبدالستار عاصم، فاروق چوہان، رؤف ظفر،سعید جاوید،پروفیسر نذر بھنڈر،پروفیسر ناصربشیر،مقصود چغتائی،عدنان عالم،محمد فاروق عظمی، مرزا محمد یاسین بیگ،ممتاز صبا بانو، زرقا نسیم بٹ اور صاحبزادہ طارق شریف سمیت شہر کی ممتاز صحافتی،علمی اور ادبی شخصیات موجود تھیں۔مقررین نے صاحبزادہ زابر سعید کی علمی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ زابر سعید نے صحافت، ابلاغ عامہ،تاریخ،سیاسیات،معاشرتی نفسیات،تعلقات عامہ،کرنٹ افئیرز اور دیگر موضوعات پر ساٹھ سے زیادہ کتابیں لکھ کر زبردست کارنامہ سر انجام دیا ہے.ان کی متعدد کتابیں ملک کی اکثر جامعات کے نصاب کا حصہ ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے