پہلی مرتبہ پاکستانی خاتون ورلڈکپ کیلئے رپورٹنگ پینل کا حصہ بن گئیں

ویب ڈیسک : 22مئی 2019
لاہور: پہلی مرتبہ پاکستانی خاتون ورلڈکپ کیلئے رپورٹنگ پینل کا حصہ بن گئیں، پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں شیڈول عالمی کرکٹ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا۔ انگلینڈ میں شیڈول کرکٹ کے عالمی کپ کے آغاز میں صرف 8 روز باقی ہیں۔
ایسے میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جبکہ ورلڈکپ کی کوریج کیلئے صحافی، رپورٹرز اور کمنٹیٹرز بھی انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پاکستان کی کوئی خاتون رپورٹر ورلڈکپ کے رپورٹنگ پینل میں شامل کر لی گئی ہے۔ پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے