پودینے اور لیموں کا شربت تازگی اور ٹھنڈک کا احساس دلائے

ویب ڈیسک : 22مئی 2019
گرمی کا موسم ہو اور ساتھ ساتھ روزے بھی ہوں تو کھانے سے زیادہ ایسے مشروبات پینے کا دل چاہتا ہے جو تازگی اور ٹھنڈک کا احساس دیں۔
ایسے مشروبات میں لیموں پانی، لسی، ستو، تربوز یا پودینے اور لیموں کا شربت سب سے زیادہ مقبول ہیں جو افطاری کے وقت ہر دسترخوان کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔
یہ تمام مشروبات باآسانی گھر میں تیار کیے جا سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو پودینے اور لیموں کے شربت کی ترکیب بتا رہے ہیں جسے دس منٹ میں گھر میں بنایا جا سکتا ہے۔
اجزا:
پودینے کے تازہ پتے
دو لیموں
چینی تین سے چار کھانے کے چمچے
آدھا چمچہ نمک
ایک گلاس پانی
برف کے چند ٹکڑے
ترکیب
سب سے پہلے جوسر میں پانی ڈالیں اور چینی نمک ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں، اب اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور اچھی طرح ملا لیں، اس کے بعد تیار محلول میں پودینے کے پتےاور برف شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
لیجیے افطار میں پیش کرنے کے لیے مزیدار ٹھنڈا یخ لیموں اور پودینے کا شربت تیار ہے۔نوٹ: آپ اس میں کھیرا بھی شامل کر سکتے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے