زرداری نے اپنی گرفتاری کی ممکنہ تاریخ کا عندیہ دے دیا

ویب ڈیسک : 22مئی 2019
اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے اپنی گرفتاری کی ممکنہ تاریخ کا عندیہ دے دیا، سابق صدر مملکت کا کہنا ہے کہ نیب نے 23 مئی کو طلب کیا ہے، خدشہ ہے کہ اس روز گرفتار کر لیا جاوں گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے اپنی گرفتاری کی ممکنہ تاریخ کا عندیہ دے دیا ہے۔ آصف زرداری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں نےنیب نے 23 مئی کو طلب کیا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ 23 مئی کو نیب انہیں گرفتار کر لے گی۔ اسی باعث آصف زرداری نے عدالت سے رجوع کرکے درخواست کی ہے کہ نیب کو انہیں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔ یاد رہے کہ منگل کے روز احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی تھی.

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے