آل ٹیچرز میونسپل کیڈر کا 10جون کو احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک : 22مئی 2019
لاہور : آل ٹیچرز میونسپل کیڈر پنجاب نے سی ڈی جی ایل سکولوں میں اساتذہ کی ترقی کیلئے مختص سینکڑوں خالی آسامیوں پر اساتذہ کو تبادلوں کی اجازت دینے پر 10 جون کو احتجاج کا اعلان کردیا۔
سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں کے 26 ہزار اساتذہ ترقیوں کیلئے رُل گئے، ذرائع کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی نے سی ڈی جی ایل سکولوں میں ترقی کیلئے مختص سینکڑوں خالی آسامیوں پر جنرل کیڈر کے اساتذہ کو تبادلوں کی اجازت دیدی ہے۔
صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر اسحاق کمیانہ کا کہنا ہےکہ ایجوکیشن اتھارٹی کا دوہرا معیارکسی صورت قابل قبول نہیں، ترقی کیلئے مختص خالی آسامیوں پر تبادلے کیے گئے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور یہ احتجاجی دھرنا ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے دفتر کے باہر دیا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے