کئی شہروں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش

ویب ڈیسک : جمعرات 23مئی 2019
لاہور : پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں سحری کے وقت تیز آندھی کے بعد موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا.لاہور میں بھی تیزہوائیں چلتی رہیں اور نماز فجر کے وقت بارش ہوئی،اپر پنجاب اوکاڑہ اور گردونواح میں سحری کے وقت بارش ہوئی۔ادھر جنوبی پنجاب،بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔رحیم یارخان اور صادق آباد اور ملحقہ علاقوں میں رات 3بجے تیز آندھی کے ساتھ 20منٹ تک موسلادھار بارش ہوئی۔گرمی کے ستاۓ شہریوں نے رمضان المبارک میں بارش کو رحمت قرار دیتے ہوۓاللہ کا شکر ادا کیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے