پاکستان نے شاہین ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار کو 1500 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

ویب ڈیسک : جمعرات 17رمضان المبارک 23مئی 2019
راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار کو 1500 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامیاب میزائل تجربہ کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تجربے کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
شاہین ٹو سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو 1500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ ملکی اسٹریٹیجک ضروریات کو پورا کرنے کی بھی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
بحیرہ عرب میں کیے جانے والے شاہین ٹو تجربے کا ڈائریکٹر جنرل اسٹریجکٹ پلان ڈویژن نے مشاہدہ کیا جبکہ کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ چیئرمین نیسکام، اسٹرٹیجک، سائنسدانوں اور انجینیئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی سائنسدانوں کو کامیاب تجربے پر تہنیتی پیغام بھجوائے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے