بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے پر معروف سٹیج اداکار کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم

ویب ڈیسک : 24مئی 2019
لاہور کی فیملی کورٹ نے بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی عاصمہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عید آرہی ہے، سابق شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا، اکیلی بچوں کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتی، درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت بچوں کا تمام خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے سی سی پی او کو سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ طارق ٹیڈی اور ان کی اہلیہ کے درمیان سال 2011 میں علیحدگی ہو ئی تھی،اُن کی اہلیہ عاصمہ نے نان نفقہ کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا،بچوں کو نان نفقہ نہ دینے پر عدالت طارق ٹیڈی کو کئی بار وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے گزشتہ سماعت پر بھی عدالت نے طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے