سعودی عرب کا تلاوت قرآن ،اذان کے عالمی مقابلے کا اعلان

اذان کا مقابلہ جیتنے والا مسجد نبوی میں موذن مقرر ہو گا

بہترین تلاوت پرپہلا انعام 50لاکھ ریال،بہترین اذان پر 20لاکھ ریال انعام ملے گا

جدہ (اے پی پی)سعودی عرب نے تلاوت قرآن پاک اور اذان کے عالمی مقابلے کا اعلان کردیا۔بہترین تلاوت قرآن پاک پر پہلا انعام 50 لاکھ ریال اور بہترین اذان کا انعام 20 لاکھ ریال رکھا گیا ہے ۔اذان کا مقابلہ جیتنے والے کو مسجد نبوی میں موذن مقرر کیا جا ئے گا۔مقابلے میں شرکت کیلئے رجسٹریشن quranathanawards.com پر شروع ہو چکی ہے ۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے تفریح ( جی ای اے )کے چیئرمین ترکی الشیخ نے ایک ٹویٹ میں تلاوت قرآن پاک اور اذان کے عالمی مقابلے ‘‘قرآن اینڈ اذان ایوارڈز’’کا اعلان کرتے ہوئے کہا ان مقابلوں کے عالمی سطح پر انعقاد کا مقصد دنیا کو تلاوت کلام پاک اور اذان دینے کے مختلف طریقوں سے اسلام کی اصل روح سے روشناس کرانے ،اسلامی دنیا کی ثقافتوں کے تنوع اور بھرپور اسلامی تجربات سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ خوبصورت اور پرتاثیر آوازوں کی تلاش ہے جو قرآن کی تلاوت کرنے اور اذان دینے سے دل و دماغ پر نقش چھوڑ جائیں۔ انہوں نے کہا ہم دنیا پر یہ تاثر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دین اسلام کا انتہا پسندی اور عدم برداشت سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کی درخواستیں دینے کا عمل 22 مئی سے شروع ہو کر 22 جون کو ختم ہو گا جس کے بعد درخواستوں کی چھانٹی کا عمل 22اگست کو مکمل ہو گا، اگست اور ستمبر میں لائیو پرفارمنس ہوگی اور جیتنے والوں کا اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے