ورلڈ کپ پریکٹس میچ،پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست

ویب ڈیسک | 24مئی 2019
برسٹل: افغانستان کے ہاتھوں شکست سے پاکستان کی ورلڈکپ کی تیاریوں کی قلعی کھل گئی۔ پریکٹس میچ میں افغانستان نے گرین شرٹس کو ہرا دیا،افغانستان نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 263 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف حالیہ مایوس کن سیریز کے بعد پاکستان نے مشن ورلڈ کپ کا آغاز کر دیا ہے اور افغانستان کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں گرین شرٹس نے افغانستان کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے اوپنر بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا، اوپنر حضرت اللہ ززئی نے 28 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 8 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
وکٹ کیپر اوپنر بلے باز محمد شہزاد 25 گیندوں پر 23 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، افغانستان کی پہلی وکٹ 80 رنز پر گری، رحمت شاہ 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سمیع اللہ شنواری 22 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے، اصغر افغان کو 7 رنز پر عماد وسیم نے بولڈ کیا۔
حشمت اللہ شاہدی 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، آل راؤنڈر محمد نبی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گلبدین نائب 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، نجیب اللہ زردارن ایک رن بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین اورعماد وسیم دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد حسنین اور لیگ اسپنر شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ورلڈ کپ 2019ءمیں پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر امام الحق اور فخرزمان نے 47 اوورز کا اچھا آغاز دیا لیکن امام الحق کے 32 رنز پر فخرزمان کا ساتھ چھوڑ گئے۔
امام الحق کے آﺅٹ ہونے کے بعد فخرزمان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 19 رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اسی اوور میں محمد نبی نے صرف ایک رن پر حارث سہیل کو بھی کلین بولڈ کردیا۔
یکے بعد دیگر دو وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان کے رنز بنانے کی رفتار سست پڑگئی، 20 اوورز میں پاکستان کا مجموعی سکور 100 رنز تھا، محمد حفیظ 20 گیندوں پر صفر 12 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر رحمت شاہ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔پانچویں وکٹ کے لیے بابراعظم اور شعیب ملک کے درمیان 103 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی تاہم 44 کے انفرادی سکور پر شعیب ملک ہمت ہار گئے۔
بابراعظم نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور وہ 112 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر جلد بازی کرتے ہوئے 13 رنز بنا کر اسٹمپڈ آﺅٹ ہو گئے۔ عماد وسیم نے 18 اور حسن علی نے 6 رنز سکور کیے۔افغانستان کی جانب سے محمد بنی نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جب کہ راشد خان اور دولت زدران نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
ورلڈکپ 2019 ءکا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہوگا تاہم اس سے قبل تمام ٹیمیں اپنے اپنے وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں۔پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں بھی برسٹول کے کاﺅنٹی گراو¿نڈ میں مدمقابل ہیں۔ گرین شرٹس 26 مئی کو اپنا دوسرا وارم اپ میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلیں گے۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں، وہاب ریاض اور محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت سے بولنگ اٹیک مضبوط ہوا ہے۔
ورلڈکپ کے لیے پاکستان سکواڈ سرفراز احمد( کپتان)، فخر زمان، امام الحق، آصف علی، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، وہاب ریاض، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔ افغانستان کے سکواڈ میں گلبدین نائب(کپتان )، محمد شہزاد، نور علی زدران، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، اصغر افغان، حشمت اللہ شہیدی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، راشد خان، دولت زدران، آفتاب عالم، حامد حسن اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے