آن لائن تبادلے،درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

درخواستیں 27 مئی سے 3 جون تک وصول کی جائیں گی

ویب ڈیسک : 25مئی 2019
لاہور : پنجاب کے 4 لاکھ اساتذہ تبادلوں کیلئےخوار ہوگئے، سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کیلئے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں تیسری بار توسیع کردی، آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے نائب صدرآصف گوہر کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن بغیرہوک ورک کے لانچ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن نے آن لائن درخواستیں وصول کرنے کیلئے تیسری بار تاریخ میں توسیع کردی، اب درخواستیں 27 مئی سے 3 جون تک وصول کی جائیں گی، تبادلوں کیلئے پہلے اساتذہ کو27 مئی تک اپنے کوائف کا درست اندراج کرنا ہوگا۔ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نائب صدرآصف گوہر کا کہنا ہےکہ بہتر ہوتا کہ ایپلی کیشن لانچ کرنے سے پہلےافسران کو تربیت دی جاتی، ان کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن میں بے شمار خامیاں ہونےسے ابھی تک سینکڑوں اساتذہ کی تبادلوں کیلئے درخوستیں اپ لوڈ نہیں ہوسکیں۔
آصف گوہر کامزید کہنا تھا کہ سیکرٹری ایجوکیشن بار بار تاریخ بڑھانےکی بجائےاساتذہ کوتبادلوں کی سہولت فراہم کریں، سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ایپلی کیشن میں بہتری لائی جارہی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے