پنجاب حکومت نے گروتھ سٹریٹجی 2023ء لانچ کردی

اسٹریٹیجی میں 2023 تک ترقی کی شرح کا ہدف چھ اعشاریہ پانچ فیصد مقرر گیا ہے۔

ویب ڈیسک : ہفتہ 25مئی 2019
لاہور : وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2023ء کے ذریعے اقتصادی ترقی کی راہ متعین ہوگی، پنجاب کے ہر شہری تک ترقی کے ثمرات ضرور پہنچیں گے، الیکشن کیلئے نہیں،اللہ کی رضا کیلئے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
حکومت پنجاب نے پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2023ء لانچ کردی، اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2023ء میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل سے نمٹنے کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اگلے پانچ سال کے دوران بے روزگاری میں 8.8فیصد کمی لائی جائے گی، ہمارا ہدف سالانہ 12 لاکھ نوکریوں کی فراہمی ہے، 2023ء تک پنجاب میں غربت کی سطح 26.2 سے کم کر کے 19.5فیصد پر لانا چاہتے ہیں، پسماندہ علاقوں میں حقیقی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کو سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنانے کیلئے سپیشل اکنامک زون کا درجہ دے رہے ہیں۔
تقریب سے صوبائی و زیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر اقتصادی امور و منصوبہ بندی ڈاکٹر سلما ن شاہ، معروف اکانومسٹ ڈاکٹرحفیظ پاشا اور چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، صوبائی وزراء، اراکین ا سمبلی، ماہرین، اعلیٰ افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنی والی ممتاز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔پنجاب حکومت نے آئندہ چار سال کے ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے پنجاب گروتھ اسٹریٹیجی(بڑھوتری کی حکمت عملی) 2023 لانچ کر دی ہے، نئی پالیسی کے تحت ترقی کی شرح کا ہدف چھ اعشاریہ پانچ فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ بیروزگاری میں آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد کمی لائی جائے گی۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب گروتھ اسٹریٹیجی 2023 لانچ کی ۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی مشاورت سے تیار کردہ پنجاب گروتھ سٹریٹیجی میں صوبائی حکومت کی پالیسیز اور ترجیحات شامل ہیں۔ اسٹریٹیجی میں آبی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔
پنجاب گروتھ اسٹریٹیجی میں زراعت کے شعبے کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے، زرعی پیداوار میں اضافے اور عدم استحکام کی کمی کے اہداف کو شامل کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی طرف سے تیار کی گئی چار سالہ اسٹریٹیجی کے مطابق زراعت کے شعبے میں سالانہ چار فیصد، صنعتی پیداوار میں پانچ اعشاریہ پانچ فیصد اور سروسز سیکٹر میں پانچ فیصد شرح مقرر کی گئی ہے۔
حکومت پنجاب نے آئندہ چار سال میں تیس لاکھ نئے گھر بنانے، غربت میں چھ فیصد کمی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو تین اعشاریہ دو ٹریلین روپے تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
اسٹریٹیجی میں 2023 تک ترقی کی شرح کا ہدف چھ اعشاریہ پانچ فیصد مقرر گیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں صرف 23 ارب 80 کروڑ کا اضافہ کرنے کی تجویز دی ہےاورنئے مالی سال میں پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 261 ارب 80 کروڑ رکھنے کی سفارشات تیار کی گئی ہیں۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2019-20 کیلئے مختلف محکموں کی بجٹ سفارشات تیار ہوگئی ہیں۔مختلف محکموں کی بجٹ تجاویز محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کو موصول ہوگئی ہیں۔ حتمی منظوری ایوان وزیر اعلی میں دی جائے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہائیوں سے پنجاب کی عوام پر مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ عمران خان کی جدوجہد سے ممکن ہوا۔
شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی ہیڈ لائنز اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی۔گروتھ اسٹریٹجی 2023 سے ترقی کے ثمرات صوبے کےہر شہری تک پہنچیں گے۔

Firdous Ashiq Awan
@Dr_FirdousPTI
دہائیوں سے پنجاب کی عوام پر مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ عمران خان کی جدوجہد سے ممکن ہوا۔شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی ہیڈ لائنز اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی۔گروتھ اسٹریٹجی 2023 سے ترقی کے ثمرات صوبے کےہر شہری تک پہنچیں گے۔
816
11:13 – 25 May 2019
Twitter Ads information and privacy
154 people are talking about this
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گروتھ اسٹریٹجی 2023 وزیراعظم کے مشن اور وژن کی تکمیل کی جانب اہم اقدام ہے۔صوبے میں غربت کی سطح کم کرنے، پسماندہ علاقوں، زراعت کی ترقی، بے روزگاری کا خاتمہ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔
Firdous Ashiq Awan
@Dr_FirdousPTI
گروتھ اسٹریٹجی 2023 وزیراعظم کے مشن اور وژن کی تکمیل کی جانب اہم اقدام ہے۔صوبے میں غربت کی سطح کم کرنے، پسماندہ علاقوں، زراعت کی ترقی، بے روزگاری کا خاتمہ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔
323
11:13 – 25 May 2019
Twitter Ads information and privacy
58 people are talking about this

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے