عمرہ کےلئے سرکاری ملازمین پر وزیراعلیٰ آفس سے این اوسی لینے کی شرط ختم

ویب ڈیسک : ہفتہ 25مئی 2019
لاہور : وزیر اعلی پنجاب کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اقدام،اب ملازمین کو عمرہ پر جانے کیلئے این او سی کیلئے وزیر اعلیٰ آفس سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ آفس سے این اوسی لینے کی شرط عید تک ختم کی ہے اوراس اقدام سے سرکاری ملازمین کیلئے عمرہ کیلئے بیرون ملک روانگی کے مراحل آسان ہوں گے، ملازمین عید تک متعلقہ مجازاتھارٹی سے اجازت لے کر عمرہ کیلئے سعودی عرب جاسکتے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے