بھارت کو مات دینے والے قومی ہیرو کا اوباڑو میں شاندار استقبال

ویب ڈیسک | ہفتہ 25مئی 2019

اوباڑو: پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ساجد علی عباسی کا آبائی شہر اوباڑو میں پُر تپاک استقبال کیا گیا۔قومی ہیرو پر گل پاشی کی گئی
یاد رہے کہ نیپال میں ہونے والے ایشیا کپ 2019 میں پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم نے بھارت کی ویل چیئر کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
نائب کپتان ساجد علی عباسی کا تعلق سندھ کے شہر اوباڑو سے ہے۔بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد وطن واپسی پر ساجد عباسی اوباڑو پہنچے تو شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ نوجوان بڑی تعداد میں قومی ہیرو کے استقبال کے لیے جمع ہوگئے جنہوں نے قومی پلئیر کو پھولوں سے لاد دیا۔ استقبال کے لیے آنے والے شہریوں نےڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص بھی کیا۔


شہریوں کا کہنا تھا کہ ساجد علی عباسی ہمارے شہر اور ملک کا اثاثہ ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ اوباڑو کا شہری پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم میں شامل ہے۔اس موقع پر پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم کے وائس کیپٹن ساجد عباسی ٹرافی ہاتھ میں لے کر شہریوں کا شکریہ ادا کرتے رہے۔نوجوانوں نے قومی ہیرو کے ساتھ سلیفیاں بھی بنوائیں۔اس موقع پر شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ اس مرتبہ کرکٹ کے عالمی کپ میں روایتی حریف بھارت کو عبرت ناک شکست دیں گے-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے