مشکل دن ختم،آنےوالا سال استحکام لائیگا:مشیر خزانہ

ویب ڈیسک | اپ ڈیٹ 25مئی 2019

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ مشکلات کے دن ختم ہونے والے ہیں اور آنے والا سال استحکام کا سال ہوگا۔
وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب، مشیراطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب سے بڑھ چکا تھا، گردشی قرضہ 38ارب تھا، زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر سے کم تھے، غیرملکی قرضہ 100 ارب ڈالر ہوچکا تھا، مالیاتی خسارہ 2 اعشاریہ 3 کھرب تھا۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حالات کو بگڑنے سے روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے، صورتحال کنڑول کرنے کے لئے دوست ممالک سے 9 اعشاریہ 2 ارب ڈالر لئے گئے، شرح سود کو مینج کیا، درآمدات کو کم کیا گیا، سرکلر ڈیبٹ میں 12 ارب روپے ماہانہ کمی لائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات سے ہٹ کر یہ سوچنا چاہیے پاکستان کے لئے کیا بہتر ہے، مشکلات کے دن ختم ہونے جا رہے ہیں، ملک 6 سے 12 ماہ میں ملک استحکام کی طرف جائے گا، چین اور ترکی کے ساتھ تجارت بڑھانے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام میں جائیں نہ جائیں استحکام کے لیے خود ہی کچھ اقدامات کرنےچاہییں، اگر ہم ترقیاتی کام کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ریونیو بڑھانا ہو گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے