پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی

ویب ڈیسک | 25مئی 2019
لاہور:حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں یوم حضرت علیؓ کے موقع پر 2 یوم  کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب سید علی مرتضی کی جانب سے  باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 26 اور27 مئی کو ہوگی۔ڈبل سواری پر پابندی سےصحافی،خواتین اور معذور افراد مستثنی ہوں گے۔یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر صوبہ بھر میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ریسکیو 1122کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے