ٹویٹر صارف کو فواد چودھری کا جواب

سویب ڈیسک | اتوار 26مئی 2019
اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے راشد نصراللہ نامی ٹویٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہی نہیں مسلمانوں کو تحقیق اور جدید علوم سے محرومیت کی ترغیب دی جائے۔
گزشتہ روز ٹویٹر صارف نے ٹویٹ میں کہا کہ چاند دیکھ کر روزہ اور عید کرنا ہمارے نبی ؐ کا حکم ہے ،ہم دنیا کی سائنس اور ٹیکنالوجی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
فواد چودھری نے جواب دیا کہ اسی طرح کے دلائل پرنٹنگ پریس کو دو سو سال ممنوع قرار دینے کیلئے دئیے گئے، ٹرین کے سفر اور لاؤڈ اسپیکر کو حرام قرار دینے کے لئے بھی ایسے ہی دلائل دیے گئے، رسول اللہ کا فرمان ہے مسلمان قوم العلم ہے۔انہوں نے کہاکہ ممکن ہی نہیں مسلمانوں کو تحقیق اور جدید علوم سے محرومیت کی ترغیب دی جائے، مجھے یہ سازش لگتی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے