لاہورمیں آج موبائل فون سروس معطل رہے گی

موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک بند رہے گی

ویب ڈیسک : پیر 21رمضان المبارک 1440ھ 27مئی 2019
لاہور : سکیورٹی خطرات کے پیش نظر آج لاہور میں موبائل فون سروس بند رہے گی-لاہور پولیس نے یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے-
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی تھی جس پر پی ٹی اے نے موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، ذرائع کے مطابق لاہور میں آج موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک بند رہے گی۔
حکومت پنجاب نے آج یوم شہادت حضرت علی پر اور چینی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کررکھا ہے، لاہور میں دو روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگادی گئی ہے جبکہ لاہور بورڈ نے کل آج ہونے والا فرسٹ ائیر کا انگریزی کا پیپر بھی ملتوی کردیا ،ملتوی کیا جانے والا پرچہ اب 4 جون کو لیا جائیگا۔
کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا تھا کہ شہر میں تعطیل اور ڈبل سواری پر پابندی کے باعث طلبا کا پیپر دینے کے لیے آنا مشکل تھا اور اس وجہ سے پیپر ملتوی کیا گیا ہے۔ ملتوی کیا جانے والا انگریزی کا پیپر 4 جون کو ہوگا۔آج شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے