رحیم یارخان میں بھی رمضان بازارعید بازاروں میں تبدیل

ویب ڈیسک : پیر 27مئی 2019

رحیم یارخان : ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کی چاروں تحصیلوں میں عید بازارسج گئے، حکومت پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ضلع میں موجود 11رمضان بازاروں کو 21رمضان المبارک سے عید بازار میں منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اعتزاز انجم نے رحیم یار خان، کاشف ڈوگر نے صادق آباد، فاروق قمرنے خان پور اور آصف اقبال نے تحصیل لیاقت پور میں رمضان بازار کو عید بازار میں منتقل کرتے ہوئے چوڑیوں، کپڑے، شوز، مہندی، سویاں، پھینیاں سمیت دیگر اشیاء کے اضافی سٹالز لگوا دیئے ہیں جہاں پر شہریوں کی سہولت کے لئے ضروریات زندگی کی اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔مذہبی تہوار کی مناسبت سے عید بازاروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے