علی وزیر آٹھ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

حملے میں زخمی ہونے والا پاک فوج کا جوان گل خان شہید ہو گیا

ویب ڈیسک : پیر27 مئی 2019
بنوں: عدالت نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں علی وزیر کا آٹھ روزہ ریمانڈ دے دیا ہے۔علی وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت بنوں میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں پشاور منتقل کر دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ علی وزیر سی ٹی ڈی پشاور کی تحویل میں رہیں گے۔ارکان قومی اسمبلی محسن جاوید داوڑ اورعلی وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں عوام کو چیک پوسٹ پر حملے کے لیے اکسایا تھا اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محسن داوڑ مقامی آبادی کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں جبکہ گلالئی اسماعیل بھی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔سنجیدہ حلقے سوال اٹھا رہے ہیں کہ وزیرستان کے عوام جب مشکلات کا شکار تھے اس وقت محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر غائب تھے، آج جبکہ ان علاقوں کو دہشت گردی سے پاک کر دیا گیا ہے تو دونوں افراد ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی وزیر ستان میں محسن داوڑ اور ساتھیوں کے حملے میں زخمی ہونے والا پاک فوج کا جوان گل خان شہید ہو گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کا مقصد دہشتگردوں کے مشتبہ سہولت کار کو رہائی دلوانا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے