وارم اپ میچز: انگلینڈ اور آسٹریلیا افغانستان اور سری لنکا کیخلاف فاتح

وارم اپ: انگلینڈ اور آسٹریلیا افغانستان اور سری لنکا کیخلاف فاتح

ویب ڈیسک : پیر 27مئی 2019

ساؤتھ پیمپٹن: عالمی کپ 2019 میں آج بھی دو وارم اپ میچز کھیلے گئے جن کے دوران آسٹریلیا نے سری لنکا کو جبکہ انگلینڈ نے افغانستان کو باآسانی شکست دے دی۔ساؤتھ پیمپٹن کے روس بال کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا کی جانب سے لہیرو تھری مانے نے 53، دھننجیہ دی سلوا نے 43 جبکہ تھسیرا پریرا نے 27 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بلے باز مضبوط آسٹریلوی گیند بازی کا مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 239 رنز ہی بناسکی۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 45ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے پانچ وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔
آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 89، مچل مارش، 34، گلین میکسویل 36 جبکہ مارکس اسٹونس 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

دوسری وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے باآسانی افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ لیڈز کے اوول گراؤنڈ میں ورلڈ کپ 2019 کا وارم اپ میچ افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 160 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے ہوم گراؤند کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو مختصر اسکور تک محدود رکھا۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز انگلش باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 39 ویں اوور میں ہی ڈیر ہوگئی-محمد نبی 44 اور نور علی زردان 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور جوفرا آرچر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں پہلے ہی اوور سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 18ویں اوور میں ہی ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔انگلش ٹیم کے بلے باز جیسن رائے نے 46 گیندوں پر 89 رنز جب کہ جونی بیئراسٹو نے 22 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلیں۔ جو وٹ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٰیاد رہے کہ افغانستان کی ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ کا پہلا اپ سیٹ کیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے