خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں من گھڑت کہانی بیان کی، جہانگیر ترین

ویب ڈیسک : پیر 27مئی 2019
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی جھوٹ بولنے کے حوالے سے مکمل تاریخ ہے۔ آج پھر اسمبلی میں من گھڑت کہانی بیان کی گئی۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے من گھڑت کہانی بیان کی کہ میں چیئرمین نیب کے خلاف پروگرام کرنے والے میڈیا چینل میں شراکت دار ہوں۔ انہوں نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی میڈیا چینل میں شراکت تو دور کی بات، میرا کسی چینل میں ایک شیئر تک نہیں ہے۔

Khawaja Asif has a history of being a liar. Today, on the floor of the house, he again lied claiming that I am a partner in the TV channel that did prgmme against Chairman Nab.I do not own even a single share in any TV channel let alone owning one. Take your words back khwja Asif
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) May 27, 2019

انہوں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے ان کے حوالے سے جھوٹ بولا، انھیں اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے