’وزیراعظم کو چیئرمین نیب معاملے میں ملوث کرنا سیاسی بدنیتی‘فردوس عاشق

ویب ڈیسک : پیر 27مئی 2019
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین نیب کے معاملے میں ملوث کرنا ایک گری ہوئی حرکت اور سیاسی بدنیتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج خواجہ آصف کو کسی ادارے کا احترام تو یاد آیا۔ سیاست میں ماؤں اور بہنوں پر کیچڑ اچھالنے والے آج کس منہ سے عیب پوشی کا درس دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین نیب کے معاملے میں ملوث کرنا ایک گری ہوئی حرکت اور سیاسی بدنیتی ہے۔ وزیراعظم کو مائنس کرنے کے خواہشمند آج خود سسٹم سے مائنس ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری حکومت غیر منتخب لوگوں سے چلانے والوں کو آج منتخب لوگوں کی یاد آ رہی ہے۔ ان کے دور میں منتخب لوگ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے غیر منتخب لوگوں سے سفارش کرواتے تھے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے