اتائیوں اور ہیئر ڈریسرز کیخلاف کارروائی کاحکم

ویب ڈیسک : منگل 28مئی 2019
لاہور : پنجاب میں اتائیوں کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والے بیوٹی پارلرز ، مساج سنٹرز اور ہیئر ڈریسرز کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ زاہد اختر زمان نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کواتائیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن دوبارہ شروع کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے سی ای اوز ہیلتھ کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کواتائیوں کے خلاف کارروائی کی روزانہ رپورٹ ارسال کریں گے، تمام اضلاع کی جانب سے روزانہ کارکردگی رپورٹ بھی محکمہ پرائمری ہیلتھ کو بھجوائی جائے گی۔
سیکریٹری پرائمری ہیلتھ نے ہیئر ڈریسرز، بیوٹی پارلرز اور مساج سنٹرز کے خلاف بھی یکم جولائی سے کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ہیئر ڈریسرز ، بیوٹی پارلرز اور مساج سنٹرز کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عمل کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ایکشن شروع ہوگا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے