سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟فیصلہ ہوگیا

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 320 ارب روپے مختص

ویب ڈیسک : منگل 28مئی 2019
لاہور : وفاق کی سفارشات پر محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہوں میں اضافے کی تیاری مکمل کرلی۔حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے
تحریک انصاف کی حکومت نئے مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافہ کریگی جس کے لیے تمام صوبائی حکومتوں کو 10 فیصد شرح کے مطابق بجٹ کا تعین کرنے کا کہا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کا "بریک اپ” تیار کرلیا گیا ہے، پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 320 ارب روپے رکھے جائیں گے, پنشن لینے والوں کے لیے بجٹ 210 ارب روپے مختص ہوں گے۔
دوسری جانب محکمہ خزانہ پنجاب نے اپنی سفارشات ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہیں۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں تنخواہ اور پنشن پر 530 ارب خرچ ہوں گے، صوبے کے مالی حالات میں 10 فیصد اضافہ ہی ہو سکتا ہے، تنخواہ اور پنشن پر حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ اور کابینہ کرے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے