تمام سائے بیت اللہ کے حضور سجدہ ریز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج قبلہ رخ کا تعین کیا گیا

ویب ڈیسک : منگل 28مئی 2019
مکہ مکرمہ، کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے آج قبلہ رخ کا تعین کیا۔دوبجکر اٹھارہ منٹ پرسورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا، اس لمحے خانہِ کعبہ اورمسجد الحرام میں موجود تمام چیزوں کا سایہ ختم ہوگیا اوردنیا بھرمیں سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہوگیا۔یہی وہ وقت ہے جب مکہ مکرمہ سے باہردنیا بھرکے مسلمان اس موقع پر قبلہ کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔دوبارہ سورج سولہ جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا۔
خیال رہے کہ ہر سال ماہرین فلکیات کی جانب سے قبلہ رخ کا صحیح سمت میں تعین کرنے کے لیے ایک تاریخ مقرر کی جاتی ہے، جب سورج عین اُس وقت بیت اللہ شریف کے اوپر ہوتا ہے۔واضح رہے خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے، اسی لئے جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تواس کا سایہ نہیں ہوتا، ایسی صورت حال سال میں 2 مرتبہ ہوتی ہے۔
ماہرینِ فلکیات اور محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر عمودی زاویہ پر تھا۔ اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں تھا تاہم دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی طرف تھا۔ اس وقت سورج مکہ معظمہ کے نصف النہار پر تھا۔ اس وقت میں کعبہ کا رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔
بتاتے چلیں کہ جدید تحقیق کے مطابق سال میں دو مواقع ایسے آتے ہیں جب سورج، خانہ کعبہ کے اوپر، عین سیدھ میں پہنچتا ہے۔ اس وقت خانہ کعبہ کا سایہ نہیں ہوتا۔ یہ صورت حال ہر سال 28 مئی کے روز، پاکستانی معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر18 منٹ، جبکہ 16 جولائی کو 2 بج کر 26 منٹ پر ہوتی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے