یکم جولائی سے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھنے کا امکان

ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کا پیکج بجٹ میں شامل

ویب ڈیسک | منگل 28مئی 2019
لاہور:محکمہ خزانہ پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 16 ارب روپے کا پیکج شامل کر لیا ہے۔ یکم جولائی سے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھا دی جائیں گی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد نئے مالی سال 2019-20ء کے دوران ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو پیش کر دی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے ایوان وزیراعلیٰ میں پیش کردہ نئے مالی سال کے خدوخال میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 16 ارب روپے بھی بجٹ شامل کیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پیکج کو حکومت کی ترجیحات پر شامل کیا جا رہا ہے جس سے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کے بعد میڈیکل آفیسر کی تنخواہ بڑھ کر 1 لاکھ 25 سے 38 ہزار تک ہو جائے گی۔
پی جی ڈاکٹر کی تنخواہ بڑھ کر 95 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 10 ہزار ہو جائے گی۔ سینئر رجسٹرار کی تنخواہ بڑھ کر 1 لاکھ 10 ہزار سے 20 ہزار تک ہو جائےگی۔
اسسٹنٹ پروفیسر کی تنخواہ 1 لاکھ 30 ہزار سے 40 ہزار تک کا اضافہ ہو جائے گا۔ پروفیسرز کی تنخواہ 1 لاکھ 50 سے 70 ہزار تک ہو جائے گی۔
حکومت کی جانب سے سمری کی منظوری دینے کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے چالیس ہزار ڈاکٹرز مستفید ہوں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے