آصف زرداری کی آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت

ویب ڈیسک : بدھ 29مئی 2019
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آج قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی۔درخواست میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیش نہیں ہو سکتا کیوں کہ ہائی کورٹ میں کیس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد کوئی بھی تاریخ دے دی جائے وہ پیش ہوجائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب آصف زرداری کی درخواست پر صبح فیصلہ کرے گا۔نیب نے آصف زرداری کو سولر پراجیکٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں طلب کر رکھا ہے۔ٹھیکے دینے سے قومی خزانے کو 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔دوسری جانب چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے