ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ مدمقابل

ویب ڈیسک : جمعرات 30مئی 2019

لندن: دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج ہو گا۔
دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ڈھائی بجے لندن کے کننگٹن اوول گراونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔دونوں ٹیمیں ماضی میں ورلڈ کپ کے میچز میں چھ مرتبہ مدمقابل ہوچکی ہیں جن میں تین میچز جنوبی افریقہ جبکہ تین انگلینڈ کے نام رہے۔ون ڈے میچز میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 59 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں 29 میں جنوبی افریقہ فاتح رہا جبکہ انگلینڈ کو 26 میچز میں کامیابی ملی۔ ایک میچ برابر جبکہ تین بے نتیجہ رہے۔
انگلینڈ کے پاس مڈل آرڈر بیٹسمین آئن مورگن، جوس بٹلر اور جو روٹ جیسے جارحانہ بلے باز جبکہ کرس ووکس اور عادل رشید جیسے بولرز کی خدمات حاصل ہیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوائنٹن ڈی کوک، فاف ڈوپلیسی جیسے جارحانہ بلے باز جبکہ کاگیسو رباڈا اور عمران طاہر جیسے بولرز کھیل رہے ہیں۔
ورلڈ کپ 2019 میں میں شریک تمام دس ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھلیں گی۔پاکستان اپنا پہلا میچ کل ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔
ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں اپنے 9 ، 9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے