پنجاب کا بجٹ 14جون کو اسمبلی میں پیش ہوگا

ویب ڈیسک : 30مئی 2019
لاہور: پنجاب حکومت نے عید سے قبل بجٹ کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات کر دیں، صوبائی محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ کو بجٹ بریفنگ تیار کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا۔
پنجاب حکومت وفاق کے بعد 14 جون کو نئے مالی سال 2020-19 کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے جس کی تیاریوں کے لیے اب محکموں کو کل تک کی مہلت دے دی گئی ہے۔ محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کو خصوصی طور پر عید سے قبل اپنا نئے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ کو جمعہ تک ترقیاتی بجٹ کا مکمل پلان محکمہ خزانہ کو ارسال کرنے حکم دے دیا گیا, موجود ہ حکومت 14 جون کو اپنا دوسرا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے