سورج آگ برسانے لگا،کڑاکے کی گرمی سےعوام نڈھال

ویب ڈیسک : 30مئی 2019
لاہور،ملتان،سکھر : سورج آگ برسانے لگا۔پنجاب اور سندھ میں قیامت خیز گرمی پڑنے سےعوام نڈھال ہوگئے-جیکب آباد میں درجہ حرارت 48.5ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔عوام گرمی سے بلبلا اٹھے۔چرند پرند کا بھی برا حال۔سڑکیں،گلیاں ویران ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق گرمی نے رنگ جمانا شروع کر دیا،صبح ہوتے ہی سورج اپنی آب و تاب سے چمکنے لگتا ہے اور دن چڑھتے ہی گرمی کی شدت سے سب کو بے حال کردیتا ہے، قیامت خیز گرمی پڑنے سے روزہ داروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا، آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں ریکارڈ کیا گیا جو 48.5سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔رحیم یارخان،روہڑی،سبی میں 47جبکہ دادو میں درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گھر سے باہر نکلتے وقت سر پر گیلے رومال اور سن گلاسز کا استعمال کریں۔
کڑاکے کی گرمی پڑ نے سے شہریوں نے نہروں اور سوئمنگ پولز کا رخ کر لیاہے- ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں ڈوبکیاں لگانے والوں کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت سے بچنے کا یہ ہی حل ہے۔ سوئمنگ پول پر کوئی تراکی کے مزے لے رہا ہے تو کوئی سالائڈز سے نیچے پانی میں گر رہا ہے جبکہ پول میں لگے ٹیوب ویل کے آگے سے کو ئی ہٹنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا، کشمیر اسلام آباد میں چند مقامات پر بادل برسیں گے، جبکہ منگل کے روز لاہور میں ہلکی بوندا باندی کے امکانات ہیں -عید کے دوسرے روز بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی کی جارہی ہے جبکہ سندھ اورجنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے