ن لیگ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے: مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک : 30مئی 2019
لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے اور ایٹمی قوت بنانے والا جیل میں ہے، نوازشریف کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ن لیگ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال اور کرپشن کا الزام لگایا گیا لیکن ان کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نوازشریف سیاسی قیدی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے 11 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے، ملک کو اندھیروں سے نکالا لیکن بد قسمتی سے ملک کو ایٹمی قوت بنانے اور اندھیروں سے نکالنے والا آج کال کوٹھڑی میں ہے۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ میری فکر مت کریں۔ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ کل ہم نےاعلیٰ قیادت کی میٹنگ بلائی ہے جس میں عدلیہ کیخلاف حملے پرآئندہ کا لائحہ عمل اختیار کریں گے، ن لیگ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے