روضہ رسول پر وزیراعظم کی حاضری،نوافل ادا کیے

ویب ڈیسک | جمعرات 30مئی 2019


مدینہ منورہ: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

ویڈیو دیکھیں: وزیراعظم کی روضہ رسول پر حاضری کے مناظر

وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی آمد کے موقع پر سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ او آئی سی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، معاون خصوصی نعیم الحق، وفاقی وزیر مراد سعید بھی ہیں۔وزیراعظم عمران خان مسجد نبوی ﷺ پہنچے تو اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کیے۔

وزیراعظم 31 مئی کو او آئی سی کے چودھویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے جس میں اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کےلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے