سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرمی،لاہور میں گرم ترین دن رہا

جمعہ 25رمضان1440ھ /31مئی 2019

لاہور،لاڑکانہ،رحیم یارخان(نامہ نگاران)قہر کی گرمی نے روزہ داروں کو نڈھال کردیا، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں سورج کا پارہ 50 درجےتک چڑھا گیا۔لاہور میں حالیہ موسم کا گرم ترین دن رہا جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری کو چھو گیا۔ آگ برساتے سورج نے روزہ داروں کو بھی نڈھال کئے رکھا، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں پارہ ففٹی کر گیا۔ رحیم یارخان اور دادو میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سکھر، تربت، بھکر،بہاولپور، بہاولنگراور دیگر شہروں میں بھی قہر کی گرمی پڑی۔
شدید گرمی کے ساتھ لو بھی شہریوں کیلئے عذاب بنی رہی۔ بہاولپور میں درجہ حرارت 46، فیصل آباد اور ملتان میں 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔رمضان المبارک کے جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد میں جگہ کم پڑگئی۔نمازیوں نے جھلسا دینے والی گرمی میں سڑکوں پر صفیں اور چادریں بچھا کر نماز ادا کی۔مساجد کے باہر تعینات سکیورٹی اہلکار بھی گرمی سے نڈھال نظر آۓ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے