حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پرپیٹرول بم گرا دیا

ویب ڈیسک|31 مئی 2019
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک مرتبہ پھر پیٹرول پمپ گرا دیا گیا۔حکومت نے عید سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔پیٹرول 112 روپے 68 پیسے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے26 پیسےکا اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت 112 روپے 68 پیسےفی لیٹر ہوگی۔
ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے. ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 4 روپے 50 پیسے اضافے کے ساتھ 126 روپے 82 پیسے ہوگی۔
مٹی کےتیل کی قیمت میں 1 روپے 69 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے ہوگی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت88 روپے 62 پیسے ہوگی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے