کچےمیں‌ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس افسر جاں بحق،3 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک | اتوار02جون2019
شکارپور:شکار پور کے قریب کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ لکھی غلام شاہ اور اے ایس آئی جاں بحق، 3 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کچے کے علاقے بچال شاہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہو ا جس کے دوران ایس ایچ او غلام مرتضی میرانی، لکھی غلام شاہ اور ای ایس آئی ذوالفقار پہنور شہید اور 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں میں جہانزیب ،صدام اور رسول بخش شامل ہیں۔ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے ۔
پولیس کچے میں 4روز قبل قتل ہونے والے رکشہ ڈرائیور کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گئی تھی۔مقابلے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پہ پہنچ گئی اور لاشوں ، زخمی اہلکاروں کو سکھر منتقل کردیا ۔ زخمی پولیس اہلکاروں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے