کشمور: ٹریفک کے المناک حادثے میں5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ویب ڈیسک | 02جون2019
کشمور: تیز رفتار مسافر کوچ کی رکشے کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی
کشمور: کشمور کے نزدیک مانگھر پھاٹک کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ چنگ چی رکشہ کو بچاتے ہوئے دوسرے رکشہ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
کشمور کے نزدیک مانگھر پھاٹک کے مقام پر کراچی سے مظفرگڑھ جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے کے باعث 2 چنگ چکی رکشہ کے سوار جبکہ 3 مسافر کوچ سوار سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 سے زائد افراد شدید زخمی ہو ئے ہیں۔
حادثے کے بعد ایمبولینس اطلاع کے باوجود نہ پہنچ سکی، لاشوں اور زخمیوں کو مسافر ویگن کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ دوسری جانب چنگ چی رکشہ سوار کا تعلق نائچ گاوں سے بتایا گیا ہے اور مسافر کوچ کے جاں بحق افراد کا تعلق مظفرگڑھ س ہے جوکہ مزدوی کرنے کے بعد واپس گھر عید گزارنے جارہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے